کولکاتا،22جولائی:بنگال کا محکمہ اسکول ایجوکیشن 31 جولائی کے بعد سرکاری اور امداد یافتہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع پر غور کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بات بھی واضح ہے کہ آئندہ اگست میں بھی شاید ہی اسکول کھلیں گے۔ایک سینئر عہدیدار نے بدھ کے روز کہا کہ ریاست کے تمام اسکول کرونا کی وبا کی وجہ سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ جب افسر سے یہ پوچھا گیا کہ کیا محکمہ کو اگست ستمبر یا اکتوبر تک اسکول کھولنے کے امکان کے بارے میں مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی طرف سے کوئی خط موصول ہوا ہے ، تو انہوں نے کہا کہ محکمہ نے ماہرین اور اساتذہ سے بات چیت کے بعد فیصلہ کیا ہے۔یہ کہ پرائمری ،سکنڈری یا ہائر سکنڈری اسکولوں کو کرونا وائرس کی وبا کے درمیان نہیں کھولا جاسکتا ہے ہم جلد ہی توسیع کی مدت کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ستمبر میں اسکول کھولے جائیں گے یا نہیں۔
Comments are closed.