Take a fresh look at your lifestyle.

جون30 تک اسکول بند رہیں گے  امفان سے اضلاع کے اسکول تباہ

کولکاتا،27مئی: حکومت مغربی بنگال نے کرونا وائرس کے عتاب اور امفان کی تباہی کو نظر میں رکھتے ہوئے بنگال کے سبھی اسکولوں کے کھلنے کی تاریخ میںتوسیع کر دی ہے۔ وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے ایک ضروری میٹنگ میں صحافیوں کو یہ بتایا کہ ابھی جو نازک حالات ہیں کرونا اور امفان کا جو خوف طاری ہے اس کے پیش نظر اب بنگال کے اسکولوں کو30جون تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے کیونکہ اس خوفناک طوفان میں اضلاع کے بیشتر اسکول بری طرح تباہ ہو چکے ہیں۔ مگر ہائر سکنڈری کے امتحان کے لئے جو تاریخ پہلے سے طے کر دی گئی ہے۔اس میں کوئی تبدیلی کاامکان نہیں ہے۔29جون،2اور 6جولائی کو ہائر سکنڈری کے باقی امتحان ہوں گے۔ پارتھو چٹرجی نے یہ بھی کہا کہ اسکولوں کی انتظامیہ سے بات چیت کرنے کے بعد ہی یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔ امفان کی تباہ کاری کی وجہ سے اضلاع کے کافی اسکولوں کا برا حال ہے۔ سبھی طوفان کی زد میں آکر ڈھہ گئے ہیں۔ کمرے، پائخانے حتیٰ کہ مڈ ڈے میل بھی اس طوفان سے بچ نہ پایا۔ اب موجودہ صورت حال کے پیش نظر سبھی اسکول 30جون تک بند رہیں گے۔ اسی کے ساتھ ایک اہم رپورٹ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تک بھی جائے گی اس کے مطابق امفان میں جو بھی طلباو طالبات متاثر ہوئے ہیں یا مصیبت میں ہیں تو وہ جلد ہی حکومت مغربی بنگال سے رجوع کریں۔ ابھی جو غیر سرکاری اسکول فیس کو لے کر گارجین سے مطالبہ کر رہے ہیں تو وہ موجودہ حالات پر نظر رکھ کر ہی فیصلہ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.