کولکاتا،30مئی: بایاں محاذ کے پارٹی نیتا سوجن چکر ورتی نے ممتا حکومت پرچوٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست میں لا قانونیت ہے اب لاک ڈاو¿ن کی توسیع ضروری ہے اس کا تعین ماہرین کے ذمہ ہے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مندر و مسجد کھولنے کے بجائے پہلے اسمبلی کا دروازہ کھولنا چاہئے اس کی اس نے پر زور گزارش کی ہے۔ در اصل یہاں کے جو بھی فیصلے لئے جاتے ہیں وہ ماہرین کے مشورے کے بعد ہی لئے جاتے ہیںاس لاک ڈاو¿ن میں جو پابندیاں ہیں ان اس پر فیصلہ ماہرین کے بجائے خود ریاستی حکومت کا بھی ہو سکتا ہے سوجن چکر ورتی نے ممتا حکومت پر یہ الزام تراشی بھی کی ہے کہ اگر لاک ڈاو¿ن میں عوام الناس کو آسانیاں فراہم کی جا ئے تو بہتر ہے بر عکس وہ پریشانی میں گھر ے رہیں گے تو پھر اس مسئلے پر ریاستی حکومت کی پیش بندی کیا ہوگی۔ جب کہ ممتا حکومت میں ہر نکڑو محلے، راستے پر لاک ڈاو¿ن کی فضیحت ہو رہی ہے ساتھ ہی ساتھ اس حکومت نے مندر، مسجد اور گرجا کو بھی یکم جون سے کھولنے کی جازت دیدی ہے یہ کوئی دانشمندی نہیں ہے۔ اگر اسمبلی کھولنے کے بعد یہ فیصلے لئے جاتے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے مگر یہاں تو لوگوں کو بیو قوف بنایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.