کولکاتا4اگست: لاک ڈاو¿ن کے آغاز سے ہی پرائیوٹ اسکول کی فیس میں تخفیف کا معاملہ شروع ہوا اور آہستہ آہستہ یہ معاملہ طول پکڑتا گیا۔ اس مہاماری کے دور میں لاک ڈاو¿ن سے ہر عام و خاص شخص متاثر ہوا نیز سب کی مالی حالت ابتر ہوئی۔ ایسے میں پرائیوٹ اسکولوں کی فیس کیسے ادا کیا جائے۔ لہذا شہر کےعلاوہ ریاست کے تمام اضلاع میں پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف گارجین کااحتجاج ہنوز جاری ہے۔ آج بھی جنوبی کولکاتا کے بالی گنج علاقے میں واقع سینٹ لارینس اسکول کے خلاف گارجین نے احتجاج کیا۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران صرف آن لائن کلاس ہوا ہے اور باقی چیزوں سے ہمارے بچے محروم ہیں تو اسکول پورا فیس کیسے وصول کر سکتا ہے۔ اس لئے ہمارا اسکول انتظامیہ سے یہ اپیل ہے کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران بچوں کی فیس میں 50فیصد کی تخفیف کی جائے اور اس سلسلے میں ہم نے انتظامیہ سے بار بار بات کرنے کی کوشش کی مگر انتظامیہ نے ہماری درخواست ایک بار بھی نہیں سنی لہذا مجبوراً ہمیں احتجاج کاراستہ اختیار کرنا پڑا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.