Take a fresh look at your lifestyle.

اسکولی فیس میں اضافہ کے خلاف گارجین کا احتجاج

0

کولکاتا،6،اگست:کولکاتا میں والدین نے نجی اسکولوں میں اضافی فیس کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کیا ہے۔جمعرات کی صبح والدین نے کولکاتا چلڈرن فیڈریشن اسکول کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکول کو گذشتہ اپریل میں بند کردیا گیا تھا اس کے باوجود اسکول انتظامیہ 100 فیصد فیس کا مطالبہ کررہا ہے۔ گارجین کا کہنا ہے کہ کولکاتا ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کل فیس کا صرف 80 فیصد ادا کرنا پڑے گا۔اسکول کو بقیہ 20فیصد فیس چھوڑنی ہوگی۔ یہاں والدین کے احتجاج کے بارے میں معلومات حاصل ہوتے ہی پولس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔بعد ازاں اسکول انتظامیہ اور والدین کے مابین ایک میٹنگ ہوئی ہے۔اسکول انتظامیہ نے مسلئے کے حل کیلئے ایک ہفتے کا وقت لیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.