Take a fresh look at your lifestyle.

مشنری اسکولوں میں بچوں کی فیس میں 25فیصد تخفیف کا کیا فیصلہ

کولکاتا،یکم جولائی :گارجین کی اپیل اور مجبوریوں پر غور کرتے ہوئے شہر میں واقع مشنری اسکولوں نے بچوں کی فیس میں 25فیصد تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج بشپ ہاو¿س میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی کل 15مشنری اسکولوں کے پرنسپل نے حصہ لیا۔ لہٰذا میٹنگ میں تمام پہلوو¿ں پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کی فیس میں 25فیصد کی تخفیف کر کے گارجین کو تھوڑی راحت پہنچائی جائے۔ بشپ ہاو¿س میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا اس سال بچوں سے لائبریری فیس ، اسپورٹ فیس اور کمپیوٹر فیس نہیں لیا جائے گا۔ لہٰذا اس طرح سے 25فیصد فیس میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے مشنری اسکولوں نے گارجین کو راحت پہنچانے کی سمت پہلا قدم بڑھایا۔ جبکہ فیس میں تخفیف کے مطالبہ کو لیکر پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف گارجین کا احتجاج صرف کولکاتا تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ اب اضلاع میں بھی اس تحریک نے زور پکڑ لی ہے۔ آج بھی دم دم اور ناگر بازار کے علاوہ مدھم گرام علاقے میں فیس میں تخفیف کے مطالبے پر گارجین نے احتجاج و مظاہرہ کیا۔ جبکہ جنوبی کولکاتا اور مشرقی کولکاتا میں بھی بیشتر اسکولوں کے سامنے گارجین کے احتجاج کا معاملہ سامنے آیا۔ اس طرح سے پچھلے تین ماہ سے مسلسل گارجین کا شہر میں واقع پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مشنری اسکولوں کے اس اقدام سے شاید دیگر پرائیوٹ اسکولیں بھی انسانیت کا ثبوت پیش کرے اور گارجین کی اپیل پر غور کریں تاکہ اس تحریک کا خاتمہ ہو، کیونکہ یہ تحریک اب سوشل میڈیا میں بھی بہت تیزی سے شدت اختیار کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.