کولکاتا،4،ستمبر: کولکاتا میں ایک بار پھر نجی اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز ہائی کورٹ کے ذرائع نے اس بارے میں معلومات دیں۔ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں میں فیس میں اضافے کے خلاف دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔یہ کمیٹی سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اسکولوں میں فیسوں میں اضافے کو روکنے کے لئے تشکیل دی گئی تھی لیکن مستقل ہدایات کے باوجود پرائیوٹ اسکول انتظامیہ فیسوں میں اضافے سے باز نہیں آرہے ہےں۔لہٰذا والدین کی جانب سے ایک بار پھر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس کی سماعت اگلے ہفتے ہوگی۔
Comments are closed.