Take a fresh look at your lifestyle.

اسکول فیس معاملے میں گارجین حضرات وزیر اعلیٰ سے رجوع کیا

کولکاتا۔ 26جون: لاک ڈاﺅن میں گرچہ اسکول بند تھے مگر شکایت یہ آئی ہے کہ کچھ علاقوں میں غلططریقے سے فیس کی وصولی ہورہی ہے ۔ حالانکہ پوری ریاست کے زیادہ تر غیر سرکاری انگریزی میڈیم اسکولوں کے خلاف ایسی ہی شکایتیں سامنے آئی ہیں ۔ کئی اسکولوں کے سامنے تو غصے میں پیچ و تاب کھاتے ہوئے گارجین حضرات بھی اپنا احتجاج برقرار رکھا۔ آخر کار اب گارجین بھی اس معاملے کو حل کرنے کیلئے ممتا بنرجی کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ کئی گارجین اس بات کی بھی شکایت کی ہے کہ لاک ڈاﺅن میں تمام اسکول بند تھے۔ لہٰذا الیکٹرک ، کمپیوٹر ،لائبریری وغیرہ کیلئے اسکول کیوں ان سے روپے مانگ رہے ہیں ۔ جبک کرونا وائرس میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کئی گارجین حضرات کی مالی حالت بھی بگڑ چکی ہے ۔ اب یہ پریشان لوگ یہی کہہ رہے ہیں کہ سوائے ٹیوشن فیس کے یہ اور کوئی بھی رقم دینے کیلئے راضی نہیں ہیں ۔ اب گارجین تنظیم یونائیٹیڈ گارجین ایسو سی ایشن کو یہ کہا گیا ہے کہ ایک پریس کانفرنس کی جائے اور وزیر اعلیٰ کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا جائے ۔ اگر وقت پر اس کا تصفیہ نہ ہوا تو آگے چل کر یہ مسئلہ اور طول کھینچے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.