Take a fresh look at your lifestyle.

چنسورہ اباٹ شیشو حال اسکول کے گارجین کا نعرہ نو اسکول نو فیس نو انکم

ہگلی22/جولائی ( محمد شبیب عالم ) جب سے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن شروع ہوئی ہے ۔ تب سے ہر شخص کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے ۔ کتنے سارے لوگوں کا روزگار ختم ہوگیا ہے ۔ بہت سارے لوگوں کو تنخواہ مناسب اور وقت پر نہیں مل رہی ہے ۔ بہتوں دفتر کاروبار بند ہوچکے ہیں ۔ ایسے میں جہاں ایک وقت کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا ہے تو وہ بچوں کے تعلیمی اخراجات کیسے پورا کرپائیں گے ۔ آج یہی وجہ ہے کہ آئے دن ملک و ریاست کے کونے کونے سے گارجین اسکول کے سامنے فیس معافی یا رعایت کرنے کے مطالبات کو لیکر احتجاجی مظاہرے کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ آج اسی فہرست میں چنسورہ امام باڑہ کے بلکل سامنے اباٹ شیشو حال ( اسکول ) کے گارجین احتجاجی مظاہرہ کرتے دیکھائی دیئے ۔ قریب درجنوں گارجین اسکول گیٹ کے سامنے پرنسپل کے خلاف آواز بلند کرتے دیکھائی دیئے گلے ہاتھوں میں پلےکارڈ تختی لٹکائے مظاہرہ کررہے تھے ۔ جس پر لکھا تھا نو اسکول ، نوفیس ، نو انکم ۔ حالانکہ انکا یہ مظاہرہ زیادہ دیر تک نہیں چلا پولیس کو جیسے ہی اطلاع ملی وہ موقعے پر پہونچ گئی اور گارجین کو ہٹایا ۔ اس معاملے میں پرینکا نیوگی نامی گارجین نے تفصیلات بتاتے ہوئے بولی کہ آج سے دو ماہ پہلے بھی ہم اسکول کی پرنسپل میڈم سے ملنے آئے تھے اور فیس معاف یا کم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس دن ہمیں بتایا گیا کہ ٹھیک ہے ہم اس معاملے میں آپسی میٹنگ کے بعد ہی کچھ بتائیں گے ۔ مگر آج دو ماہ کا وقت گزر گیا کوئی جواب نہیں ملا تب ہم اسکول کے سامنے ہم احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں ۔ گارجین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب نویں اور گیارہویں جماعت کے بچوں سے کہا جارہا ہے کہ جلد سے جلد ریجسٹریشن کروالیں ۔ اگر ہم ریجسٹریشن کرواتے ہیں تو ریجسٹریشن فیس کے علاوہ ایڈیشن فیس بھی ہمیں چکانی پڑے گی ۔ آخر گارجین پر اسطرح سے دباؤ کیوں ڈالا جارہا ہے ۔ انہیں باتوں کو لیکر آج مظاہرے پر ہم سب گارجین اترے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پرنسپل ہمیں بلائیں یا خود آکر ملیں ۔ ساتھ ہی وہ بتائیں کہ فیس معافی یا کم کرنے کو لیکر کیا فیصلہ کی ہیں ۔ ہم بس اتنا چاہتے ہیں کہ ہمارا فیس کم کیا جائے ۔ لاک ڈاؤن سے ہم پریشان ہیں ہر گارجین میں اتنی قابلیت نہیں ہے کہ پوری فیس چکائیں ۔ خبر لکھے جانے تک اطلاع ملی تھی کہ پرنسپل دو گارجین سے بات کرنے کے لئے اندر بلائی ہیں ۔ مگر اندر کیا بات ہوئی ؟ کیا نتجہ نکلا اس متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.