Take a fresh look at your lifestyle.

اسکول فیس میں اضافہ کے خلاف گارجین سراپا احتجاج

0

کولکاتا25جون۔ کرونا وائرس کی وجہ سے لاتعداد اسکول بند پڑے تھے مگر کچھ حالات سدھرنے کے بعد سبھی انگریزی میڈیم اسکولوں نے فیس کیلئے گارجین کو اپنی طرف راغب کیا تو سرِ دست فیس کی موقوفی کیلئے شہر کے تمام گارجین سڑک پر اتر آئے اور ان کے ساتھ طلبا و طالبات بھی فیس کٹوتی کے لئے پوسٹر و بنر لئے ان کے ساتھ ساتھ نظر آئیں اس سنگین معاملے کو لے کر تمام گارجین IN TUCکے دروازے تک بھی گئے غیر سرکاری اسکولوں میں فیس اضافی کو لے کر گارجین کے اندر پریشانی بڑھ گئی اس احتجاج میں کئی اسکولوں کے انتظامیہ ، کنٹرول ادارے ۔ و اسکول کے ٹیچرس حضرات بھی پیش پیش تھے ۔ کولکاتا آئے بیشاب سمبرائی چرچ آف نارتھ انڈیا کے ماتحت کو لکاتا شہر کے پرانے 13اسکول میں اس طرح کا نظام چالو نہیں کیا گیا اس کی تصدیق ممتا بنرجی نے بھی کی ہے۔ جبکہ ملک گارڈین و کے گھوش میموریل اسکول ویکنک گارڈین کے شاردا ایجوکیشن کے ٹیچر حضرات نے گارجین کے اس بے جا مطالبے کی کوئی پرواہ نہ کی ۔ دوسری طرف ڈی پی ایس روبی پارک لاک ڈاﺅن کے بعد طلبا و طالبات کے تین مہینے کا نیوشن فیس کو معاف کردیا ان اسکولوں نے چھ سے آٹھویں جماعت کے پانچ ہزار روپئے سے زیادہ فیس کو معاف کیا ہے جبکہ کئی اسکولوں نے اپنی بات پر اڑے ہوئے گارجین کے مطالبے کو دھیان تک نہ دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.