Take a fresh look at your lifestyle.

پرائیوٹ اسکولوں کو 80فیصد تک فیس ادائیگی کی ہدایت جاری

کولکاتا،21جولائی: کولکاتا ہائی کورٹ کے حکم کا دباو¿ پرائیوٹ اسکولوں میں پڑھنے والوں پر خوب پڑا۔ منگل کو جج سنجیو بندو پادھیائے و جج موسمی بھٹا چاریہ کی ڈویژن بنچ نے ضروری امور پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ یہ ہدایت جاری کی کہ آئندہ ۱۳ جولائی تک اسکولوںکے بقایا فیس جسے گارجین حضرات ادا کریں اور ۵۱ اگست تک کل ادائیگی ہوجائے۔ اگر کوئی بھی گارجین اس ادائیگی میں لا چار نظر آئے تو انہیں ۰۸ فیصد تک ادائیگی کرنی ہوگی۔ ایک گارجین بینت رویا نے عوامی مفاد کے تحت تمام اسکولوں کی فیس ادائیگی پر یہ معاملہ کورٹ میں دائر کیا تھا۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکولوں میں تالا لگ گیا تھا مگر تمام پرائیوٹ اسکولوں نے فیس کے علاوہ دیگر اخراجات کو بھی جلد سے جلد ادا کرنے پر زور دیا تھا۔ مگر تمام گارجین حضرات نے صرف ٹیوشن فیس ہی دینے پر راضی ہو ئے تھے اور دیگر اخراجات پر انہوں نے شہر میں جم کر مظاہرہ بھی کیا۔ مگر پرائیوٹ اسکول اپنے مطالبے پر اٹل رہے اور کہا کہ اسکول بند رہنے سے تمام ٹیچروں و دیگر عملے کو تنخواہ دینی پڑتی ہے۔ کورٹ نے دونوں فریق کے مسائل کو سننے کے بعد حلف نامہ داخل کرنے کو کہا اب اگست کے تیسرے ہفتے میں اس معاملے کی شنوائی ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.