کولکاتا،13اکتوبر:کلکتہ ہائی کورٹ نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ہے کہ ریاست کے تمام پرائیوٹ اسکولوں کو ٹیوشن فیس20فیصد تک کم کرنا ہوگا۔ جج سنجیو بنرجی کے ڈویژن بنچ میں معاملے کی شنوائی کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ2019-20 میں جو فیس کی مقدار ہے ان میں20فیصدکی کٹوتی کرنی ہوگی اور ن اکاڈمک فیس کو موقوف کر دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ اسٹاف و ٹیچروں کی تنخواہ میں اضافے کی کوئی بات نہیں کی گئی اور جن لوگوں نے اب تک فیس کی ادائیگی کر چکے ہیں انہیں رقم واپس نہیں کی جا ئے گی۔ یاد رہے کہ تین لوگوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی تھی۔ اب یہ کمیٹی گارجین کی بدحالی اور ان کی عدم ادائیگی کی اصل وجہ کو جاننے کے لئے پوری چھان بین کرے گی۔
Comments are closed.