Take a fresh look at your lifestyle.

آج سے سیالدہ فلائی اوور تین دنوں کیلئے بند

کولکاتا،2،اکتوبر: دریائے ہگلی کے نیچے بن رہے ایسٹ ویسٹ میٹرو کے کام کے سلسلے میں سیالدہ فلائی اوور کا ایک حصہ آج سے تین دن کے لئے بند کردیا گیا ہے۔کولکاتا میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (کے ایم آر سی ایل) ، کولکاتا میٹرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ایم ڈی اے) ، کولکاتا میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) اور کولکاتا پولس نے کولکاتا میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (کے ایم آر سی ایل) کی طرف سے دی گئی درخواست کے بعد آج سے تین دن تک میٹرو تعمیر کےلئے سیالدہ فلائی اوور کے ایک حصے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فلائی اوور سوموار کی صبح چھ بجے کھلے گا۔پولس کا خیال ہے کہ ان تین دن کی چھٹی کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔ دراصل سیالدہ کے ودیاپتی فلائی اوور کے نیچے سے ایسٹ ویسٹ میٹرو کی سرنگ بنائی جائے گی۔ آج گاندھی جینتی کی تعطیل ہے۔ سنیچر اور اتوار کو بھی چھٹی ہوگی۔فلائی اوور سوموار کے روز صبح 6 بجے کھول دیا جائے گا۔پولس نے بتایا کہ جنوب جانے والا راستہ مانک تلہ سے امہرسٹ اسٹریٹ ، بی بی گنگولی اسٹریٹ کی طرف دھرمتلہ کی طرف موڑ جائے گا جبکہ شمال مغرب کی گاڑیوں کو مولاعلی سے ایس این بنرجی روڈ اور دھرمتلہ سے سینٹرل ایونیو کی طرف جائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.