Take a fresh look at your lifestyle.

سیالدہ :پلیٹ فارم کی تعداد 14 سے بڑھ کر 21

کولکاتا،4 جولائی: ریلوے کی دنیا میں مصروف ترین اسٹیشنوں میں سے ایک سیالدہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی تعدادمیں اضافہ کرتے ہوئے 14سے بڑھا کر 21کر دیا گیا ہے۔یہ قدم لاکھوں مسافروں کی سہولت کےلئے لوکل ٹرین سروس کے آغاز سے قبل اٹھایا گیا ہے۔کئی لوگ کوٹرینوں کی کمی محسوس کرتے تھے۔اس اقدام کے بعد سیالدہ میں شمالی ، جنوبی اور مین شاخوں سمیت کل پلیٹ فارم کی تعداد اب بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔اب تک ان کی تعداد صرف 14A تک تھی کیونکہ شمالی برانچ میں نمبر 4 اور 4 اے ، مین برانچ میں 9 ، 9A ، 9B اور 9C اور جنوبی برانچ میں 10 ، 10 اے اور 14 اور 14Aپلیٹ فارم تھے۔ اب 1 نمبر پلیٹ فارم کے علاوہ 1A بھی کر دیا گیاہے۔وہیں2 اور 3 نمبر کا پلیٹ فارم ختم ہوگیا ہے۔ نمبر 4 پلیٹ فارم کو 4 اور 4A میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ 4 اے کو 5 اور 5 اے ، 5 کو 6 ، 6 کو 7 ، 7 کو 8 ، 8کو 9 اور 9کو 10 کر دیا گیا ہے۔ 9C کو 11 ، 9B کو 12 ،وہیں 9A کو 13 اور 9D کو 14 کردیا گیا ہے۔ ساو¿تھ برانچ کے پلیٹ فارم نمبر 15 سے بڑھا کر 21 کردیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.