سیرام پور مرکز کے خلاف یوتھ کانگریس کااحتجاج
سیرام پور اسمبلی یوتھ کانگریس کمیٹی کی جانب سے رشڑا(چھائی روڈ) میںایک عظیم پروگرام بنام ”روزگار دو“ ہونا قرار پایا ۔ جس کی قیادت سیرا مپور اسمبلی یوتھ کانگریس کمیٹی کے صدر عرفان علی فرمارہے تھے ۔ اس جلسے مں ہمارے دیش کے وہ نوجوان جوبے روزگار ہے ان کی حق کی آواز کوبلند کرنے کے لئے کانگریس کے زلیڈروں نے سنٹرل حکومت اورحکومت بنگال کے خلاف آواز اٹھائی۔ ا س پروگرام میں شرکت فرما تھے مغربی بنگال اپوزیشن رہنما عبدالمنان، مغربی بنگال یوتھ کانگریس کے صدر شاداب خان ، رشٹرا ٹاﺅن کانگریس کے صدر برہم دیوجی داس جی، ہگلی ضلع کے صدر شری امیتابھ دے ان کے علاوہ شاہد نواز خان، سرفراز احسن، جاوید عالم، حلیم انصاری، ستیم سنگی، وینیت دکھشت اوریوتھ کانگریس اورہمارے کانگریس کے سبھی کارکن اورعوام نے مل کراس پروگرام کو کامیاب بنایا۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.