Take a fresh look at your lifestyle.

سیکس ریکیٹ کا بے نقاب،5خواتین سمیت 9گرفتار

سلی گوڑی،15،جون : سلی گوڑی پولس کمشنریٹ کے تحت بھکتی نگر تھانہ کی پولس نے شہر کے شاستری نگر میں واقع ایک فلیٹ میں سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 9لوگوں کو گرفتار کیا۔پولس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کے دوران پانچ خواتین اور چار نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ پولس ذرائع کے مطابق شہر کے شاستری نگر علاقے میں ایک فلیٹ میں گزشتہ کئی دنوں سے جنسی دھندہ چلانے کی اطلاعات تھیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر اتوار کی رات اسی فلیٹ میں ایک مہم چلائی گئی۔ بھکتی نگر پولیس اسٹیشن کے اے سی پی سپنا سرکار نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ملزمان سے باز پرس جارہی ہے اور اس گروہ کے دیگر افراد سے بھی تفتیش جاری ہے۔ ملزموں کے نام نندلال اگروال ، اربند کمار شرما ، ساجن سنگھ ، سوربھ ڈے بتائے جارہے ہیں۔ سب کو آج جلپائی گوڑی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.