فر فرا شریف 11اگست : سوموار کو فر فر شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی پر جو حملہ ہوا اس کے الزام میں کےننگ کے ترنمول رکن اسمبلی شوکت ملا کے خلاف الزام آےا ۔ پھر کےا شوکت ملا کی گرفتاری کو لےکر بھانگر کے قریب گھاٹ پوکھر کے قریب باسنتی میں خوب احتجاج ہو ا۔ ابھی ےہ معاملہ ٹھنڈا بھی نہیں ہو ا تھا کہ بھانگر کے بھوجر ہاٹ علاقے میں پارٹی کی اےک میٹنگ میں شوکت ملا نے شرکت کی ۔ جب وہاں صحافےوں نے ان پر لگائے الزام کی صفائی مانگی تو شوکت ملا نے کہا کہ اس پر جو بھی الزام لگاےا گےا ہے وہ بے بنےا د ہے اور پیر زادہ پر ےہ الزام لگاےا کہ وہ خود ےہاں کے ماحول کو زہر ناک بنا رہے ہیں ۔ ےہاں کے ہندو اور مسلمانوں کو سماجی طورپر الگ کر کے بھاجپا کے لئے راستہ ہموار کرنے میں لگے ہیں ۔ اس وقت شوکت ملا نے پورے وقت عباس صدیقی پیر زادہ پر مسلسل سماجی توازن میں نفرت کی بیج بونے کا الزام لگاےا ۔ اس کے علاوہ اس نے ےہ بھی کہا کہ جس طرح لشکر جنگی تنظیم پورے کشمیر کے چپے چپے کی مغز شوئی کر رہے تھے وہی کام ےہ جناب ےہاں انجام دےنے میں لگے ہیں ۔ اب جب کہ اسمبلی الےکشن آرہا ہے تو اس طرح کے بے تکے بےانات سے پورا ماحول گرماتا جا رہا ہے ۔
Comments are closed.