Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاون کے باوجود غیرقانونی شراب کا دھندہ جاری

0

مالدہ ،15،اپریل: مالدہ میں شراب کی دکان سے غیر قانونی شراب فروخت کرنے کا سنسنی خیز کیس سامنے آیا ہے۔ مالدہ شہر کے اتول بازار میں واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی۔بتایا جارہا ہے کہ شراب کی دکان سے انتظامیہ کی نظر میں بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب فروخت کیا جارہا ہے۔ شراب کی دکان کے ایک ملازم نے شراب کی بوتل کو بیگ میں بھر کر مختلف جگہوں پر فروخت کردیا۔ آج صبح وہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں میں سنسنی پھیل گئی۔ دوسری طرف ، شراب کی دکان کا مالک معاملہ کع عام آتے دیکھ کر روپوش ہے۔ اس کا موبائل بھی بند بتایا جارہا ہے تاکہ اس سے رابطہ نہ ہوسکے۔ تاہم شراب دکان کے ملازم نے اعتراف کیا کہ وہ دکان کے مالک کی ہدایت پر یہ سب کر رہا تھا۔اسی اثنا میں اس واقعے کی بھنک ملتے ہی ما لدہ ضلع کی پولس انتظامیہ اور ایکسائز سکتے میں آگئے۔مالدہ ضلع کے محکمہ ایکسائز کے سپر سورتتم مکھرجی نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شراب کی دکانوں سے چوری شدہ شراب فروخت کرنے پر کسی بھی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کریں گے۔ دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شراب کی دکان سے بھاری مقدار میں شراب ا سمگل کی جارہی ہے۔ان لوگوں نے بتایا کہ آج صبح لاک ڈاو¿ن کے درمیان شراب کی دکان کا ایک کارکن بیگ میں شراب کی بوتل لایا تھا۔ جسےوہ فروخت کررہا تھا۔ تب لوگوں نے اسے رنگے ہاتھوںپکڑ لیا۔معاملہ کو طول پکڑتا دیکھکر وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔ مالدہ کے علاوہ جی ایل آفیسر پال دین شیرپا نے کہا کہ کسی بھی حالت میں اس طرح کے واقعے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.