Take a fresh look at your lifestyle.

مشہور فیشن ڈیزائنر شاربری دتہ باتھ روم میں مردہ ملی پولس کی تفتیش کا آغاز

کولکاتا،18،ستمبر:مشہور فیشن ڈیزائنر شرباری دتہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آدھی رات کے وقت جنوبی کولکاتا برائڈ اسٹریٹ کی رہائش گاہ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں۔ پولس ذرائع کے مطابق دتہ جمعہ کی رات 12.15 کے قریب اپنے باتھ روم کے اندر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ مقامی پولس اسٹیشن اور کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹر لال بازار کے ہومی سائڈ برانچ کے عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔ ان کی فیملی کے افراد نے بتایا کہ دتہ (63) سالہ کو آخری بار منگل کے عشائیہ کے دوران دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی موت ٹوائلٹ میں اچانک دل کے دورے سے ہوئی ہے۔ لیکن دتہ کے لواحقین نے بتایا کہ وہ ٹھیک تھی اور انہیں اس طرح کی کوئی خاص پریشانی درپیش نہیں تھی۔ کولکاتا پولس کی ہومی سائڈ برانچ فیشن ڈیزائنر کے حادثاتی موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کےلئے تفتیش کرے گی۔دتہ کی نعش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی گئی ہے۔ اس درمیان کولکاتا پولس نے مشہور فیشن ڈیزائنر شرباری دتہ کی موت پر تحقیقات جمعہ کے روز شروع کیں۔ایک سینئر پولس افسر نے بتایا کہ غیر فطری موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور نعش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی گئی ہے۔ان کے ٹخنوں پر زخم آئے ہیں۔ ہم نے کیس کی چھان بین شروع کردی ہے۔ باتھ روم سے ان کی لاش ملنے کے بعد ان کے فیملی کے لوگوں نے ایک ڈاکٹر کو بلایا تھا۔ ڈاکٹر نے ان کی موت کی وجہ کو دل کا عارضہ قرار دیا ہے۔ تاہم ان کی فیملی کے افراد نے بتایا کہ دتہ جمعرات کے دن رہائش گاہ پر نہیں دکھائی دی تھی۔ وہ بھی فون کا جواب بھی نہیں دے رہی تھی۔بعد میں وہ باتھ روم میں مردہ پائی گئی۔دتہ کے بیٹے املین نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ کو آخری بار بدھ کے روز دیکھا تھا۔ میں نے اسے جمعرات کے روز نہیں دیکھا تھا۔ میں نے سوچا تھا کہ وہ مصروف ہے اور کام کےلئے باہر چلی گئی ہے۔ ہم دونوں اتنے مصروف تھے کہ ہمیں روزانہ ملنے کا موقع نہیں مل پاتا۔ بعد میں ہم نے اس کا جسم باتھ روم میں پایا۔دتہ کے بیٹے جو خود بھی فیشن ڈیزائنر ہیں۔ بنگالی شاعر اجیت دتہ کی بیٹی شابری نے مردوں کے نسلی لباس کو ڈیزائن کرنے میں تاثر دیا۔اس کا لیبل کپڑوں میں نسلی اور جدیدیت کے منفرد امتزاج اور رنگت میں متحرک ہونے کے سبب مشہور ہوا۔ گذشتہ چند دہائیوں سے ملبوسات ڈیزائننگ انڈسٹری میں خاص طور پر مردوں کے نسلی ملبوسات کے شعبے میں ایک مشہور نام تھیں۔ خیال رہے کہ یہ دتہ ہی تھی جنہوں نے رنگین بنگالی دھوتی اور ڈیزائنر پنجابی (کرتہ) کو کڑھائی کے کاموں سے مرکزی دھارے میں شامل فیشن کی دنیا میں متعارف کرایا تھا۔شابری نے شہر میں دکانوں کے ساتھ اپنا برانڈ ‘سونیا’ قائم کیا تھا۔ وہ خواتین کے لباس میں مصروف ہوگئی تھیں اور شہر میں منعقدہ فیشن شو میں ایک مشہور چہرہ تھیں۔ شوبز برادری نے ان کی موت پر صدمے کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.