Take a fresh look at your lifestyle.

باےاں محاذ کے معمر لیڈر شےامل چکرورتی اسپتال میں زےر علاج

کولکاتا 30جولائی پھےپھڑے سے متعلق بیمارےوں کو جھےلتے ہوئے باےاں محاذ کے معمر لیڈر شےامل چکرورتی اسپتال میں داخل ہو ئے ۔ ا س کی جانکار ی ان کی اداکارہ بےٹی اوشی چکرورتی نے فےس بک سے ظاہر کےا ۔ ان کی بےٹی اوشی چکرورتی نے فےس بک پر لکھا کہ ، مےرے والد سانس کی تکلیف کی وجہ سے باڑھ سےنی اسپتال میں داخل کئے گئے ہیں ۔ اس وقت کویڈ۔۹۱ کا پتہ نہیں چلا ہے کےونکہ دوسرے اس کا ٹےسٹ ہو گا ۔ لیکن سانس کی تکلیف ان کو دائمی ہے اور اس بیماری سے ہی انہیں دوسرے مریضوں کے ساتھ رکھا گےا ہے ۔ ان کے ساتھ وہاں کویڈ ۔۹۱ کے مریض بھی زےر علاج ہیں ، حالانکہ کویڈ ۔۹ ۱ کا خوف تو ہے لیکن وہاں کی نرسوں نے ان کی تیمارداری میں کوئی بھی دقیقہ فرگذاشت نہیں کےا ہے ۔ اےسے میں اس کی شکاےت سے کوئی فائدہ نہیں کےونکہ اس وقت تو آکسیجن لگے ہوئے لوگ بھی جاں بحق ہو رہے ہیں اےسے میں وہ اےک مخصوص کےبن میںتو ہیں ، ےہی مےرے لئے کافی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.