Take a fresh look at your lifestyle.

شوبھندو کوزیڈ سیکوریٹی کی فراہمی اسمبلی سے استعفا ہنوز زیر التوا

کولکاتا 18 دسمبر:پارٹی سے کبیدہ خاطر و ناراض شوبھندو ادھیکاری نے مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان باسو کو اپنا استعفیٰ نامہ تو پیش کردیا مگرانہوں نے اس کوکلی طورپر قبول نہیں کیا بلکہ زیر غوررکھ دیا۔ اسی اثناءمیں وزارت داخلہ امور کایہ بیان سامنے آیا کہ شوبھندو ادھیکاری کاسیاسی اٹھان دیکھنے کے بعد مرکزی سیکوریٹی ایجنسی سے مشورہ کرنے کے بعد ایسا قدم اٹھایاگیا ہے ۔ انہیں سی آر پی ایف سیکوریٹی میں محصور ہونے کے ساتھ مغربی بنگال کی جانب سے بلیٹ پروف گاڑی بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جب کبھی وہ دیگر ریاست کادورہ کریں گے توانہیں Y+ سیکوریٹی دی جائے گی ۔ یاد رہے کہ حال ہی میں شوبھندو ادھیکاری نے اپنااستعفیٰ نامہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کوبھیج دیاتھا ۔ انہوں نے اپنا یہ استعفیٰ نامہ مغربی بنگال لیجسلیٹو میںاسپیکر کو بھی سونپ دیا ہے۔ اپنے استعفیٰ نامے میںشوبھندو نے ممتا بنرجی کاشکریہ بھی اداکیا کہ انہوں نے انہیں اس لائق سمجھا کہ ترنمول کانگریس میں کام کرنے کاموقع دیا۔ بعد میںانہوں نے اپنااستعفیٰ آل انڈیا ترنمول کانگریس کے تمام عہدے کے لئے دیااوراس پرعمل درآمد کرنے کو بھی کہا گرچہ اسپیکر نے ان کااستعفیٰ نامہ رکھ تو لیا مگرزیرغور کرنے کاعندیہ جتایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.