Take a fresh look at your lifestyle.

شوبھیندو کے حمایتی امل مائتی کے پرسنل گارڈ کی برطرفی

تپا ش پور ۔4دسمبر : شوبھندو کے ایک گہرے دوست و لیڈر کے گارڈ کو ریاستی حکومت نے اس پوسٹ سے برخاست کردیا ، امل مائتی مغربی مدنا پور کے ضلع پریشد کے خوراک تقسیم کارگزار تھے ، وہ شوبھندو کے اچھے دوست تھے ۔ جیسے ہی پارٹی کے ساتھ شو بھندو کا تعلق خراب ہوا ویسے میں ریاستی حکومت نے اس کے محافظ کو بھی برخاست کردیا۔ اس سے پہلے بھی شوبھندو کے لاتعداد احباب و لیڈر کو اس طرح کی سہولت سے محروم کردیا گیا ہے تاکہ شوبھندو پر مسلسل دباﺅ بڑھتا رہے ۔ امل مائتی لمبے عرصے سے ترنمول کے وفادار تھے شوبھندو کا قریبی یہ لیڈر ایم پی مانس بھوٹیاں کا مخالف بھی سمجھا جاتا تھا۔ امل مائتی نے بتایا کہ گارڈ ہٹانے کا اشارہ ان کو پہلے ہی مل چکا تھا ۔ امل مائتی جن کی بیوی کا کچھ دنوں قبل انتقال ہوگیا تھا اس موقع پر پرساں دینے کیلئے شوبھندو ان کے مکان پر گیا تھا ۔ وہاں شوبھندو کو امل نے پورے اسٹاف کے ساتھ ان کے گھر لے گئے تھے اس کے بعد ہی شوبھندو کے قریبی لوگوں پر حملے ہونے شروع ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ مانس بھوٹیاں کا ان حملے کے پیچھے پورا ہاتھ تھااور اب امل مائتی کے گورڈ کو ہٹالیا گیا ہے ۔ جو شوبھندو کا حمایتی رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.