Take a fresh look at your lifestyle.

سابق ریاستی وزیر و سینئر سی پی ایم لیڈر شیامل چکرورتی کی موت

کولکاتا،6،اگست: جمعرات کے روز سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما شیامل چکرورتی کا انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 78 سال تھی۔کچھ دن پہلے ان کی رپورٹ کورونا مثبت آئی تھی۔ جمعرات کی دوپہر انہوں نے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ ریاست کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ بھی رہ چکے ہیں۔وہ راجیہ سبھا کے سابق ممبر بھی تھے۔30 جولائی کو انہیں کولکاتا کے ایک نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا۔سردی کھانسی بخار اور سانس کی عارضہ میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ عمر سے متعلق مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا تھا۔ کورونا کی جانچ کے بعد ان کی رپورٹ مثبت آئی۔اس کے بعد بھی ان کا مستقل علاج ہورہا تھا۔ حالت خراب ہونے پر انہیں وینٹیلیشن پر ڈال دیا گیا تھا لیکن ڈاکٹروں کی لاکھ کوششوں کے باوجود وہ بچ نہیں سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.