سلی گوڑی،02،جون :سلی گوڑی میں سات دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔آتشزدگی کے اس واقعے میں سات دکانیں پوری طرح سے جل گئیں۔جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے مہاویر پلیس نمبر 27 میں بند بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے سات دکانوں تک پھیل گئی۔ تاجروں کا اندازہ ہے کہ ان دکانوں رکھے لاکھوں روپے کی مالیت کا نقصان ہوا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں نے بند دکان کے اندر سے پہلی کالے شعلہ آتے ہوئے دیکھا۔اس کے بعد مقامی لوگوں نے دکان مالکان کو اطلاع دی گئی۔جب تک دکان مالکان موقع پر پہنچتے تب تک سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا۔ فائر محکمہ کو مطلع کیا گیا۔ آگ کی اطلاع پا کرفوراً ایک انجن موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ کافی پھیل چکی تھی۔ جس کے بعد مزید دو انجن موقع پرپہنچ گئے۔ اس پر قابو پانے کےلئے انہوں نے تقریبا تین گھنٹوں تک سخت جدوجہد کی تب جا کر آگ پر قابو پایا گیا۔اس آتشزدگی میں سات دکانوں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔فائر حکام کا اندازہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔محکمہ فائر فائر اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.