Take a fresh look at your lifestyle.

سلی گوڑی : مچھلی مارکیٹ آج سے بند کرنے کا فیصلہ

سلی گوڑی،12،جون :سلی گوڑی میں کورونا وائرس کی تعداد میں نمایاں اضافہ جاری ہے۔ جس کے مد نظر چمپا ساڑی سے منسلک ریگولیٹڈ مارکیٹ بہت بڑی منڈی ہے۔اس میں سبزیوں ، پھلوں اور مچھلیوں کا بازار ہے۔جس کی وجہ سے یہاں روزانہ ہزاروں افراد جمع ہوتے ہیں۔فی الحال دو سے تین کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا تعلق مارکیٹ سے رہا ہے ۔ جس کے بعد دارجلنگ کے ضلع حکمراں ایس پونم بلم نے جمعرات کی رات ایک نئی ڈائرکٹری جاری کی۔ جس کے تحت ریگولیٹڈ مارکیٹ کی فش مارکیٹ کو جمعہ کی صبح سے اگلے 7 دن کے لئے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مارکیٹ کو بند کرانے کےلئے صبح چار بجے سے ہی پولس کی بڑی تعداد تعینات تھی۔چونکہ بازارباقاعدہ صبح 4 بجے سے کھل جاتی ہے۔ اسی دوران جمعہ کی صبح سے ہی شہر کی پولس پورے بازار احاطے کی نگرانی کےلئے تعینات تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.