کولکاتا20 اکتوبر: اسپیشل ٹاسک فورس نے اسٹرانڈ سے دوہتھیار کے ڈیلرس کولگاتار پیچھا کرنے کے بعد انہیں گرفتارکرلیا۔ اسٹرانڈ روڈ کی پولس نے بتایاکہ یہ دونوں غیرقانونی طریقے سے اپنے پاس ہتھیار رکھے ہوئے تھے ۔ جو کہ دیشی طرز کے تھے۔ پولس نے ان کے قبضے سے 8 عدد کنٹری میڈ ہتھیار کو اپنے دسترس میں لے لیا۔ پولس کایہ اندازہ ہے کہ یہاں تشدد کرنے کے ارادے سے یہ ہتھیار لائے گئے تھے ۔ ان دونوں ملزمان کو کورٹ میںپیش کیاگیا وہاں پولس نے ان دونوں کو اپنے اختیارمیں لینے کی عرضی ڈالی ۔ ایس ٹی ایف نے ان دونوں مشتبہ لوگوں کے ہاتھوں سے جو8 عدد دیسی ہتھیار اپنے قبضے میں لیاہے مقبوضہ ہتھیارکی قیمت 1.62 کروڑ بتایاگیا ہے۔ اس کے بعد ایجنسی نے الیٹ روڈ، پارک اسٹریٹ میں جب چھاپامارا توبھاری مقدار میں ناجائزرقمیں ہاتھ لگی جن میں نقدی ، سونے کے زیورات ، 2 عدد لیپ ٹاپ اور2 عدد اسمارٹ فون بھی تھے۔
Comments are closed.