Take a fresh look at your lifestyle.

ممنوعہ 420فینسی ڈریل کیساتھ اسمگلر گرفتار

کولکاتا،11،نومبر:بی ایس ایف کے 141 ویں بٹالین کےجوانوں نے مرشد آبادضلع کے خاص محل سرحدی علاقے سے ممنوعہ 420فینسی ڈریل کیساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا۔واضح ہو کہ سی سی ای ایف کے محکمہ انٹلیجنس سے ٹھوس معلومات کی بنیاد پر کمانڈنٹ انسپکٹر گڈریش سنگھ ، بارڈر چوکی خاص محل نے اپنی قیادت میں جوانوں کے ساتھ خصوصی مہم چلائی ۔ جوانوں نے 6-7 جوانوں کی مشکوک حرکتیں دیکھیں جو اپنے سروں پر بنڈل اٹھا کر انٹرنیشنل بارڈر لائن کی طرف بڑھ رہے تھے۔ جوانوں نے انہیں روکنے کوکہا۔ بی ایس ایف کے جوانوں کی آواز سنتے ہی 3-4 سمگلر پدما ندی میں کود پڑے اور کچھ اسمگلر سامان لے کر ہندوستانی گاو¿ں سنگ پورہ کی طرف بھاگنے لگے۔ جوانوں نے ان میں سے ایک کا پیچھا کیا اوردھر دبوچا جبکہ باقی اندھیرے اور ٹوٹی پھوٹی راستے کا فائدہ اٹھافرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پکڑے گئے اسمگلر سے باز پرس کرنے پر اس نے اپنا نام میناز الحق (عمر 35 سال) ولد مرحوم عزیزالحق ، گاو¿ں سیتنگر نمبر 20 ، پوسٹ و تھانہ،ساگرپاڑہ ، ضلع مرشد آباد ، مغربی بنگال بتایا۔ تلاشی کے دوران فینسی ڈرل کی 420 بوتلیں ملی ہیں جو 05 بیگ میں تھیں۔ گرفتار شخص سے تفتیش کرنے پراپنے ساتھیوں کا نام بتایا۔ان میں نانٹو محمد ، والد- منٹو رحمان گاو¿ں- چائے پاڑا ، پوسٹ میرگنج ، تھانہ باگھا ، ضلع راجشاہی ، (بنگلہ دیش) ، (ii)۔ محمد ریال الدین ، ولد، اکرم الدین ،گاو¿ں- مہودی پور ، پوسٹ میر گنج ، تھانہ-باگہ ، ضلع- راجشاہی ، بنگلہ دیش۔ نیز ہندستانی میں حیدر شیخ (عمر 35) ولد شیخ ، گاو¿ں- سیتان نگر ،تھانہ۔ ساگرپاڑہ ، ضلع- مرشد آباد ، پنٹو شیخ ، گاو¿ں- سیتان نگر ، تھانہ، ساگرپاڑہ ، ضلع- مرشد آباد، رونی شیخ ،بن مہر شیخ ، گاو¿ں، سیتان نگر ، تھانہ ساگرپاڑہ ، ضلع، مرشد آباد ، صوبیدار شیخ ،بن چانڈو شیخ ، گاو¿ں، چار کماری ، پوسٹ صاحب نگر ، تھانہ۔ ساگرپاڑہ ، ضلع مرشد آباد ہے۔گرفتار اسمگلر اور ضبط شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ ساگر پاڑہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مسٹر ڈی تھامسن 141 ویں بٹالین کمانڈنٹ نے کہا کہ ہندستانی یا بنگلہ دیشی اسمگلر اپنے ہتھکنڈوں میں کامیاب نہیں ہوسکے کیونکہ ہمارے جوان اپنی ڈیوٹی کے دوران مستعد ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.