Take a fresh look at your lifestyle.

منی پوری گانجہ کیساتھ دو اسمگلر گرفتار

0

مالدہ،یکم جون : کالیاچک تھانہ کی پولس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دو اسمگلروں کو بھاری مقدار میں گانجہ کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولس نے بتایا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے پر اتوار کی رات کو کالیاچک اسٹینڈ کے قریب چھاپہ مارنے کے بعد دو اسمگلروں کو بھنگ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔ دونوں کو آج مالدہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولس ذرائع کے مطابق اسمگلروں کے نام سنٹو منڈل اور بکاس منڈل ہیں ، وہ کالیاچک اور گاجل تھانہ کے رہائشی ہیں۔ ان سے 13 کیلو منی پور گنج برآمد ہوا۔ جس کی مارکیٹ ویلیو لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔ ایس پی الوک راجوریہ نے بتایا کہ غیر قانونی گانجہ کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس نے اس سے باز پرس کر کے واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.