Take a fresh look at your lifestyle.

ایک کیلو منشیات کیساتھ اسمگلر گرفتار

سلی گوڑی،31جولائی:بھکتی نگر تھانہ کی پولس نے انٹلیجنس کی بنیاد پر ایک مہم چلائی اور گذشتہ روز ویگا سرکل کے قریب ایک شخص کو نشہ آور اشیاءکے ساتھ گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے قریب ایک کلو منشیات ضبط کی گئی۔ بھکتی نگر پولس اسٹیشن کی پولس نے اسے آج جلپائی گوڑی عدالت میں پیش کیا۔ پولس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم سے جو منشیات برآمد کی گئی تھی اسے براو¿ن شوگر بتائی جاتی ہے۔ تاہم کہا جارہا ہے کہ پولس اسے جانچ کےلئے بھیجے گی۔ تحقیقات کے بعد ہی آپ کو اس بارے میں ٹھوس معلومات مل سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.