Take a fresh look at your lifestyle.

ہاتھی دانت کے ساتھ خاتون سمیت دو اسمگلر گرفتار

جلپائی گوڑی،10جولائی: محکمہ جنگلات کی خصوصی ٹاسک فورس کی ٹیم نے انٹیلی جنس کی بنیاد پرکالمپونگ ضلع کے منگپو علاقے میں مہم چلا کر ہاتھی دانت کے ساتھ ایک خاتون سمیت دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ان کے پاس سے مختلف ممالک کی کرنسی ، 500 گرام وزنی ہاتھی کے دانت ، موبائل ، اے ٹی ایم کارڈ ضبط کی گئی۔ محکمہ جنگلات کی اسپیشل ٹاسک فورس کے سربراہ سنجے دت نے جمعہ کے روز جلپائی گوڑی میں ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کل اسے ہاتھی دانت کی اسمگلنگ کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد محکمہ جنگلات کی خصوصی ٹاسک فورس کی ٹیم نے مہم چلا کر اسمگلروں کو پکڑ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تمام بین الاقوامی اسمگلر گینگ کے ممبر ہیں۔ ان کے پاس بڑی تعداد میں اے ٹی ایم کارڈ اور مختلف بینکوں کے کرنسی ضبط کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پینگولین کی اسمگلنگ سے بھی وابستہ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.