Take a fresh look at your lifestyle.

اسمگلنگ سے قبل لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

0

اسلام پور،11،نومبر:شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے مقامی ایک نوجوان لڑکی کوشادی کا جھانسہ دے کر اسے سلی گوڈی کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن میں لایا جہاں سے وہ لڑکی کو ٹرین کے ذریعہ بنگلور لیے جانے کی فراق میں تھا لیکن این جے پی اسٹیشن کے احاطے میں دونوں کو مشکوک طور پر گھومتے ہوئے دیکھ کر مقامی دکاندار اور ٹرین کے مسافر کو شک ہوا۔ لوگوں نے 1098 پر فون کرکے دونوں کے بارے میں معلومات دیں۔ وہاں سے اطلاع ملنے پر سی ڈبلیو سی ممبر موقع پر پہنچ گئے۔ تنظیم کے ممبروں نے ان دونوں کو این جے پی تھانے کے حوالے کردیا۔ تفتیش کے دوران پولس کو معلوم ہوا کہ نوجوان لڑکی کو لالچ دیکر بنگلور لے جارہا تھا۔ پولس نے نوعمر لڑکی کے اہل خانہ سے بات کرنے اورعدالت میں پیش کرنے کے بعد لڑکی کو کنبہ کے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ملزم نوجوان کا نام آکاش یادو کو گرفتار کرکے جلپائی گوڑی عدالت بھیج دیا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.