جلپائی گوڑی،12،ستمبر:جلپائی گوڑی ضلع کے راکٹ پاڑا میں ایک شخص کے گھر میں زہریلا سانپ برآمد ہونے کے واقعے سے پورے علاقے میں ہلچل مچ گیا۔ گھر میں سانپ کو دیکھ کر لواحقین خوفزدہ ہوگئے۔ فوری طور پر ماحول دوست تنظیم کے ممبروں کو اس بارے میں بتایا گیا۔ ماحول دوست ادارے کے ممبران نے موقع پر پہنچ کر سانپ کو پکڑ لیا۔ تنظیم کے ممبروں کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے سانپ کو جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کہ رہائشی علاقے میں سانپ مل جائے تو اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے اور اسے محفوظ طریقے سے پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا جائے۔ ماحولیاتی توازن میں مختلف اقسام کے حیوانات کی بقا ضروری ہے۔
Comments are closed.