کولکاتا25نومبر: آئندہ کل لیفٹ ٹریڈ یونین کی جانب سے بلائی جانے والی ہڑتال کے تعلق سے ریاستی وزیر توانائی سوبھن دیب چٹرجی نے میڈیا کو اپنے بیان میں کہا کہ لیفٹ ٹریڈ یونین کا مرکزی حکومت کے خلاف س احتجاج و مظاہرہ اور ہڑتال اپنی جگہ ہے مگر ترنمول کی قیادت والی حکومت کبھی بھی ہڑتال کی حمایت نہیں کر سکتی۔ اس لئے ترنمول ورکرس اور لیڈران ہڑتال کی مخالفت کریں گے۔ خیال رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری بسوں کو چلانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہر وارڈ اور بلاک میں ترنمول ورکرس گشت کریں گے تاکہ عوام ہڑتال کو ناکام بنائیں۔