Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال کے خواتین پر سوشل میڈیا کے ذریعہ نازیبا کلمات پر پولس کی نظر

کولکاتا۔ 7اگست : کولکاتا پولس کو اس وقت بنگالی خواتین و لڑکیوں پر تشدد کی کئی شکایتیں موصول ہورہی ہیں جب سے ریا چکرورتی کا معاملہ سوشانت سنگھ راجپوت کے خلاف سامنے آیا اس وقت سے سوشل میڈیا پر بنگالی لڑکیوں کو آئے دن ناقابل اعتراض و فحش جملے سے ان کی عز ت اچھالی جارہی ہے ۔ دراصل ریا چکرورتی ، سوشانت سنگھ کو اپنے دام میں پھنسا کر سوشانت سنگھ کو اتنا لوٹا کہ وہ دل برداشتہ ہوکر موت کو گلے لگا لیا کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ ریا چکرورتی کو کالا جادو پر عبور تھا جس کی وجہ سے اس نے سوشانت سنگھ کو اپنے قابو میں کر رکھا تھااور اس کے مال و دولت پر عیش کررہی تھی جب سوشانت سے پوری طرح مطمئن ہوگئی تو اس نے اسے بیچ منجدھار میں چھوڑ دیا ۔ اسی بے وفائی سے نالاں ہوکر سوشانت سنگھ خود کشی کرلی ۔ اس طرح کے واقعات سامنے آنے کے بعد بنگال کے بیشتر بنگالی لڑکیوں کو نامعلوم لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعہ مغلظات کے علاوہ بے تکی و اخلاق سے گری ہوئی باتیں بھی سننی پڑ رہی ہے ۔ مغربی بنگال کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن لینا گنگولی کا یہ کہنا ہے کہ ریا چکرورتی کا معاملہ سامنے آنے سے بنگال کی خواتین و نوجوان لڑکیوں کے عزت و ناموس سے کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا کے ٹوئٹراور فیس بک کو اچھی طرح کھنگال رہی ہیں اور بدکار کمینہ صفت ٹوئٹر کرنے والوں شکنجے میں لینے کی تدبیر کررہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.