Take a fresh look at your lifestyle.

سوشل سائیٹس پر فرضی پوسٹ ڈالنے پر کولکاتا پولس کی وارننگ

کولکاتا،/13اگست:کولکاتا پولس نے سوشل میڈیا صارفین سے جعلی خبریں ڈالنے سے گریز کرنے کو کہا ہے۔ پولیس کمشنر انوج شرما نے ٹویٹر پر لکھا جعلی خبریں پھیلانا آپ کو پریشانی میں ڈال سکتا ہے صحیح طریقے سے تصدیق کرنے سے پہلے کوئی پیغام / پوسٹ سوشل میڈیا پر آگے نہ بڑھائیں۔ دراصل بنگلورو میں ہجوم کے تشدد کی اطلاعات کے درمیان پولس کو چوکس کردیا گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ پولس نے بتایا کہ یہ تشدد ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد پھوٹ پڑا۔ اس کے بعد بھڑکاو¿ پوسٹیں مغربی بنگال میں بھی پوسٹ کی جارہی ہیں ، جس کے بارے میں پولس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اپریل تا مئی میں ، بنگال پولس اور کولکاتا پولس دونوں نے ایک مربوط اقدام کرتے ہوئے کئی سو ایف آئی آر درج کروائیں اور جعلی خبروں کو شیئر کرنے پر 200 کے قریب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی۔پولس ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے کچھ پوسٹیں بھی اشتعال انگیز تھیں اور ان کا مقصد فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا تھا۔ پولس نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا سائٹوں کے نوڈل افسران سے بھی رابطے میں ہیں اور ایسی پوسٹس کو حذف کرنے کے لئے مستقل طور پر تیار ہیں۔ پولس کے مطابق ریاست اور سٹی پولس دونوں سائبر ونگ ایسے مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی کوشش میں سوشل میڈیا پوسٹوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.