Take a fresh look at your lifestyle.

شوبھندو سے سوگت رائے نا امید نہیں، یوم کھجوری میں بندے ماترم کا نعرہ معنی خیز

کولکاتا،24نومبر: کھجوری میں شوبھندو ادھیکاری نے ترنمول کے لئے کئی جلسے جلوس کیا۔ حالانکہ شوبھندو ادھیکاری ترنمول پارٹی سے اندرونی طور پر کیوں ناراض ہیں اس کا ابھی واضح خلاصہ نہیں ہوا مگر دمدم کے ایم پی سوگت رائے نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کیا کہ شوبھندو ابھی بھی ترنمول پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں۔ سوموار کو سوگت رائے اور شوبھندو کی ایک خاص میٹنگ ہوئی ان رجحان جاننے کے لئے مگر وہاں کوئی خاص باتیں نہیں ہو پائیں۔ اس کے باوجود سوگت رائے نے ہمت نہیں ہاری وہ برابر شوبھندو کو اپنے حصار میں لئے ہوئے ہیں سوموار کو دوسری میٹنگ ہوئی اس کے بعد سوگت رائے نے کہا کہ یہ میٹنگ کوئی خاص اثر نہیں ڈال پایا۔ اس کے بعد پھر کئی میٹنگ ہونے کی انہوں نے توثیق کی ہے ان میٹنگ میں جو بھی باتیں ہوئی ہیں اس کا سارا خلاصہ ممتا بنرجی کے دفتر میں بھیج دیا گیا ہے۔ سوگت رائے کو ابھی بھی اعتماد ہے کہ شوبھندو ترنمول سے وفادفاری کریں گے، آئندہ اسمبلی الیکشن میں شوبھندو ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔ انہوں نے اس کے خلاف ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔ یوم کھجوری مناتے وقت شوبھندو نے ایک جلوس نکالا تھا جس میں کھجوری اور گانتھی ترنمول کے رکن اسمبلی بھی دیکھے گئے مگر اس جلوس میں ترنمول کے جھنڈے و بینر نہیں دیکھے گئے۔ شوبھندو نے اس دن کہا کہ وہ2011 سے یہاں اس دن کو منانے آرہے ہیں ۔ اس کے بعد کہا کہ وہ عوام الناس کو خدمات کے لئے اپنی زندگی کو وقف کیا ہے اس کے بعد انہوں نے بندے ماترم کا نعرہ بلند کیا۔ جس سے ان کے مزاج و ترنمول سے ان کی یاری کا کوئی بھی واضح اشارہ نہیں ملا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.