Take a fresh look at your lifestyle.

شوبھندو پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان پریس کے ذریعہ کریں گے: سوگت رائے

کولکاتا،2دسمبر:بروز منگل کو شمالی کولکاتا میں شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ ترنمول کے بڑے لیڈران کی ضروری بیٹھک ہوئی مگر اس میٹنگ میں بھی غبار چھایا رہا۔ ایسا ہی ایم پی سوگت رائے نے بتایا، شوبھندو کافی سلجھے ہوئے لیڈر ہیں صحافیوں کے درمیان کچھ بھی کہنے سے قصداً پر ہیز کیا۔ ایس ایم ایس سے شوبھندو نے اپنا عندیہ ظاہر کر دیا۔ اسی کے بعد ہی ایک بار پھر سے سیاسی گلیاروں میں شوبھندو کو لے کر کافی شور و غل دیکھا گیا۔ مگر سوگت رائے نے اس ادھیڑ بن کا یہ خلاصی کیا کہ شوبھندو ادھیکاری با صلاحیت و جہاندیدہ لیڈر ہیں اگر انہوں نے پارٹی بدلنے کا فیصلہ کیا تھا وہ یہ کھلے عام سبھوں کو بتا دینگے۔ سوگت بابو نے یہ بھی وضاحت کر دی کہ ابھی تک ترنمول پارٹی میں شامل ہیں۔ بعد میں اگر مزاج بدل گیا تو پریس کانفرنس کے ذریعہ وہ اس کا انکشاف کر دینگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.