Take a fresh look at your lifestyle.

بیرون ریاست سے آنے والے لوگوں کی مدد کے لئے مغربی بنگال کانگریس نے کوارڈینیشن کمیٹی بنائی

0

کولکاتا : لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جو لوگ مغربی بنگال کے باہر رکے ہوئے ہیں ان کو ریاست میں لانے کے لئے آج مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کے صدر سومن مترا نے مان گھوش کی چیرمین شپ میں ایک کوارڈینیشن کمیٹی بنائی ،اس کی جانکاری پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری عبدالستار نے دی ،انہوں نے کہا کہ جو لوگ کسی بھی غرض سے مغربی بنگال کے باہر دیگر ریاستوں میں گئے تھے ان کی واپسی کا بندوبست کانگریس کرے گی اور اسی خاطر ایک کوارڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے،عبدالستار نے مزید کہا کہ جو لوگ کرایہ دینے کے قابل نہیں ہیں اسکے گھر پہنچانے کی ذمہ داری کانگریس لے گی ،اگرچہ یہ کام مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا ہے مگر افسوس مرکز کی بی جے پی کی حکومت ریل کرایہ معاف نہیں کررہی ہے اور ان مشکلات کی گھڑی میں ان کی مدد کرنے کے بجائے ان سے ٹرین کاکرایہ بھی مانگ رہی ہے ،یہ بہت ہی افسوس کا مقام ہے ،عبد الستار نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت بھی ان کی مدد نہیں کرے گی تو ٹرین کاکرایہ سے لیکر گھر تک پہنچانے کی ذمہ داری کانگریس پارٹی لے گی،یہ جو کمیٹی بنائی گئی ہے یہ ریاست کے مختلف اضلاع سے جانکاری فراہم کرے گی تاکہ ان کی صحیح رپورٹ مل سکے اور اس کے لئے کانگریس کے سبھی ضلع صدر کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے،واضح ہو کہ ریاست مغربی بنگال سے بڑی تعداد میں مزدور قسم کے لوگ ملک کی مختلف جگہوں میں کام کرتے ہیں اور اچانک لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،اس ضمن میں کانگریسی لیڈران ریاست کے مختلف اضلاع میں مخیر حضرات سے اسکے لئے خصوصی چندہ بھی کریں گے تاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان لوگوں کی مدد کی جاسکے،اس کوا رڈینیسن کمیٹی میں سو بھنکر سرکار کو کنو ینر بنایا گیا ہے جب کہ پارٹی کے سینئر لیڈران جیسے پروفیسر پردیپ بھٹا چاریہ،ابو ہاشم خان چودھری ،دیپا داس منشی،شنکر مالاکارنیپال مہتو کہ مشاورتی کمیٹی میں جگہیں دی گئی ہے،کوارڈینیٹرس میں عبد الستار،منوج چکرورتی،پرسنتا دتہ،ربیع الاسلام،سید شاہد امام،پردیپ ترفدار، کے نام خاص طور سے شامل ہیں۔امیتابھ چکرورتی،چندن گھوش،ابھشیک بنرجی کا نام شامل ہے ۔سوشل میڈیا کے لئے جنوبی کلکتہ سے لوک سبھا کے الیکشن لڑ چکی میتا چکرورتی،اشوک بھٹا چاریہ،شدھو بنرجی اور نیلنجن باسو کو ذمہ داری دی گئی ہے،یاد رہے کہ گزشتہ کل کانگریس کے قومی صدر سونیا گاندھی نے اعلان کیا کہ اگر مرکزی حکومت مختلف جگہوں پر رکے ہوئے لوگوں کا کرایہ معاف نہیں کرے گی تو کانگریس پارٹی ان سبھوں کا کرایہ کا بندوبست کرے گی ،سونیا گاندھی کا یہ اعلان ماسٹر اسٹوک کی مانند ہے اور ملک میں اس اعلان سے مودی حکومت کو بیک فٹ پر لاکر رکھ دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.