کولکاتا،30جولائی:جمعرات کو مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے مغربی بنگال کانگریس کے صدر سومن مترا کی موت پر غم کا اظہار کیا۔گورنر دھنکھڑ نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کانگریس کے سینئر رہنما سومن مترا کے انتقال کی اطلاع مل کر مجھے رنج ہوا ہے۔ایک آئینی سربراہ کی حیثیت سے ان کی علمی مشورے سے متعدد مواقع پر ریاست اور ملک کو فائدہ ہوا۔بنگالی عوامی زندگی بھر ان کے تعاون پر انہیں ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ اسی دوران وزیراعلی ممتابنرجی نے بھی ٹویٹ کیاکہ سینئر لیڈر سابق ممبر پارلیمنٹ اور بنگال کانگریس کے صدر سومن مترا کی موت کی خبر سن کر مجھے رنج ہوا ہے۔ سومن مترا سے جڑے افراداور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کے اہل خانہ مداحوں اور خیر خواہوں سے میری دلی تعزیت۔ قابل ذکر ہے کہ 78 سالہ مسٹر مترا کا آج اہل صبح سویرے کولکاتا کے نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
Comments are closed.