کولکاتا،4 جولائی: پردیش کانگریس کے صدر سومن مترا کی بلڈنگ میں ایک شخص کورونا سے متاثر ہوا لہٰذا اس وجہ سے پوری عمارت کےلئے خطرہ بیٹھ گیا۔ آج جب اس شخص کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو رپورٹ مثبت آئی۔اسلئے سومن مترا نے خود کو سیلف آئیسولیشن میں رکھ لیا۔ اس کے علاوہ ان کے گھر کے تمام لوگ خود قرنطین میں چلے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سومن مترا سیالدہ علاقے میں رہتے ہیں اور سیالدہ سے منسلک امہرسٹ اسٹریٹ اور کالج اسٹریٹ میں بھی کورونا کے بیشتر مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔
Comments are closed.