کولکاتا21 نومبر: ایک کم سن لڑکی جس کواڈیسہ سے جسم فروشی کے دھندے کے لئے کولکاتا کے سوناگاچھی لایاگیاتھا۔ مگرکولکاتا پولس کے انٹی ہیومن ٹرافکنگ یونٹ نے اس مغویہ لڑکی کو دلالوں کے ہاتھوں سے اپنے اختیارمیں لے لیا اب اس معاملے میں پولس نے تین ملزمان ، دلال کو بھی گرفتار کرلیا ہے اوران کے خلاف چارج شیٹ بھی پیش کیاگیاتھا۔ اب اس چار برسوں کی قانونی لڑائی کااختتام بھی خوش کن ہوا۔ اس مغویہ لڑکی کوبطور ہرجانہ معاوضہ بھی دیاگیا۔ کورٹ نے ضلع کے لیگل سروس اتھاریٹی کومعاوضہ دینے کی ہدایت جاری کی ۔ اب اس لڑکی کو 9 لاکھ روپئے بطور ہرجانہ دیاجائے گا وہ اس وقت آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے اوراس نے بتایاکہ وہ یہ ساری رقم اپنے مستقبل کی پڑھائی پرصرف کردے گی۔
Comments are closed.