Take a fresh look at your lifestyle.

سوگت رائے نے ارجن سنگھ کے پھیلائے افواہ کی کھل کرتردید کردی

0

کولکاتا21 نومبر:ترنمول کانگریس کے ایم پی ومعمر سوگت رائے نے پورے وثوق سے کہاکہ وہ ترنمول پارٹی کے وفادار رہیں گے ۔ بی جے پی میں جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ حالانکہ بی جے پی کے نام نہادر لیڈران جو افواہیں اسمبلی الیکشن سے پھیلانے میں وقت صرف کررہے ہیں کتنوں کو تواس پریقین بھی ہونے لگا ہے۔ بی جے پی کے ایم پی بیرک پور ارجن سنگھ نے سنیچر کو یہ من گھڑت بیان دیاتھا کہ رائے کے ساتھ پانچ ایم پی اب ان کی پارٹی میں آنے والے ہیں۔ سوگت رائے نے اس بیان کی کھل کرتردید کردی اوریہ بھی کہاکہ ارجن سنگھ ، تیسرے درجے کے گھٹیا لیڈر توہیں، بہوبلی بھی ہیں۔ اب بی جے پی کے پاس سوائے غلط بیانی کے اورکیارہ گیا ہے۔ یہ سارا پلان امیت مالویہ کی تیکنکی افواہیں پھیلانے کی کارستانی ہے۔ اس کے برعکس شوبھندو ادھیکاری کے جس طرح کھل کرنندی گرام اورمدناپور میں خود کو شناخت کرتے ہوئے جلسہ جلوس بنا پارٹی کی علامت، جھنڈے یابینر کے کیاہے اس سے شک میں تقویت ملتی ہے ۔اب توشوبھندو ادھیکاری کے مقلدین بھی اپنے آقا شوبھندو کاگن گان کرتے نظر آرہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.