Take a fresh look at your lifestyle.

ممبئی سے اسپیشل ٹرین مزدوروں کو لیکر ڈانکونی پہنچی

0

ہگلی19مئی: (عوامی نےوز بےورو) گزشتہ رات ممبئی سے مزدوروں کو لیکر اسپےشل ٹرےن ہگلی ضلع کے ڈانکونی اسٹیشن پہونچی۔ قریب دوماہ کے بعد گھر واپسی پر مزدوروںکے درمیان خوشی دیکھی گئی۔ ریل ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس ٹرین میں ہگلی ضلع کے 306 مزدور سوار تھے۔ اس کے علاوہ ہوڑہ، شمال و جنوبی 24پرگنہ اور بردوان ضلع کے مزدور بھی شامل تھے۔ ڈانکونی اسٹیشن پر مہاجر مزدوروں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ یہاں ضلع انتظامیہ سے لیکر ڈانکونی میونسپلٹی کے چےئر مین بھی مزدوروں کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھے۔ اسٹیشن پر اترنے کے بعد تمام مسافروں کی صحت کی جانچ کروائی گئی۔ اسکے بعد انہیں مقامی لوکوموٹیو سینٹر لے جایا گیا جہاں انکے کھانے پینے کا بھی بہتر انتظامات کئے گئے تھے۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے انہیں انکے گھروں تک پہونچا یا گیا۔ اس موقعے پر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو اور ڈانکونی میونسپلٹی کی چےئر پرسن کے علاوہ دیگر ترنمول کارکنان بھی دیکھے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.