کولکاتا،28جولائی: دارالحکومت کولکاتا کے ایس ایس کے ایم اسپتال میں کام کرنے والی ایک خاتون نرس منگل کے روز کوویڈ 19 انفیکشن کے باعث فوت ہوگئی۔ نرس نے آج صبح ریاستی حکومت کے بیلیاگھاٹا کے ID اسپتال میں آخری سانس لی۔ موصولہ معلومات کے مطابق پرینکا منڈل (33) ایس ایس کے ایم کے محکمہ امراض قلب کے آئی سی سی یو وارڈ میں کام کرتی تھیں۔پریانکا کو کچھ دن پہلے کرونا وائرس (کوویڈ۔19) سے متاثر ہونے کے بعد آئی ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پریانکا کو تیز بخار اور کھانسی تھی۔ مغربی بنگال میں اب تک 1411 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور رپورٹ کے مطابق تھانہ رانی گنج کے 8 پولس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں تین افسر دو کانسٹیبل اور تین رضاکار ( سیوک والینٹیئر ) شامل ہیں۔سب کو درگا پور کے کوڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور رپورٹ کے مطابق دم دم ہوائی اڈے پر پولس اسٹیشن میں تعینات دو سینئر افسران کرونا سے متاثر پائے گئے ہیں اور وہ دو ہفتوں سے گھر میں کورینٹائن ہیں۔
Comments are closed.