کولکاتا،17ستمبر: اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے آئندہ کل سے اپنے صارفین کےلئے نیا قانون نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ اس قانون کے مطابق18ستمبر سے بینک سے روپئے نکالنے میں تھوڑی تبدیلی آئے گی ۔دس ہزار سے زائد روپئے نکالنے کے لئے اکاو¿نٹ نمبر سے جڑا موبال نمبر پر او ٹی پی(One Time Pass Words) نمبر آئے گا۔لہٰذا اسی نمبر کی مدد سے صارفین 10ہزار سے زائد کی رقم نکال سکیں گے ۔ اس بارے میں بینک انتظامیہ کایہ کہنا ہے کہ جعلسازی کے معاملات کو روکنے اور ان پر قابو پانے میں یہ یومیہ کار آمد ثابت ہوگا۔ خیال رہے کہ ان دنوں بینک جعلسازی اور اکاو¿نٹ سے روپئے نکالنے والے گروہ حرکت میں آئے ہیں اوریہ جگہ لوگوں کے اکاو¿نٹ سے روپئے نکالنے کے معاملات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لہٰذا ان پر قابو پانے میں بینک نے اسی راستہ کا انتخاب کیا، لہٰذاآئندہ کل سے دس ہزار سے زائد روپئے نکالنے پر صارفین کے موبائل میں او ٹی پی نمبر آئے گا جس کی مدد سے لوگ روپئے نکال سکیں گے۔
Comments are closed.