Take a fresh look at your lifestyle.

ٹرین کے ذریعہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کا مسئلہ زیر غور :ریاستی حکومت

کولکاتا9مئی: کرونا کے خطرے کے پیش نظر ، ہندوستان بنگلہ دیش کی پیٹراپول بارڈر کے ساتھ تجارت بند ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے سکریٹری نے ریاست کے چیف سکریٹری کو بھی ایک خط لکھا تھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہدایت کے بعد بھی کاروبار شروع نہیں کیا گیا تھا۔ اس پر ، ریاستی حکومت نے کہا کہ کورونا کے خطرے کے پیش نظر ، تمام پہلوو¿ں پر غور کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ ہفتے کے روز ، ریاست کے سکریٹری داخلہ الپن بندیوپادھیائے نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین ریل کے راستے تجارت کو دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ یہ تجارت گیڈے کے ذریعہ کی جاسکتی ہے۔ ریاستی حکومت کا ماننا ہے کہ یہ سڑک نہ صرف محفوظ ہے بلکہ سب کے لئے قابل قبول بھی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.