Take a fresh look at your lifestyle.

بیربھوم سے مشتبہ جنگجوکوایس ٹی ایف نے گرفتار کیا

بیربھوم11 دسمبر: مذہبی زہرپھیلانے کے الزام میں گہری رات کو کولکاتا پولس نے قاسم بازار کے رہنے والے 50 سال کے نجیب اللہ کو گرفتارکیا۔ ان کی گرفتاری کے بعد پوچھ تاچھ میں کئی مذہبی دستاویزات و الیکٹرونکس سازوسامان بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ٹی ایف کااس کا کسی جنگی جماعت کے ساتھ وابستگی کی بھی گہرائی سے جانچ کررہی ہے۔ جمعہ کو اسے بنگشال کورٹ میں پیش کیاگیا ۔ جج نے اسے 24 دسمبر تک پولس حفاظت میں رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ایس ٹی ایف کے مطابق ثاقب علی کے نام سے نجیب اللہ ایک فیس بک اکاﺅنٹ چلاتا تھا اسی اکاﺅنٹ سے ایک مخصوص مذہب کی تشہیر و دوسرے مذہب کے خلاف زہر پھیلانے کاکام ہوتاتھا حتیٰ کہ نجیب اللہ جوشیلے نوجوان کوبھی اس مذمتی تشہیر پھیلانے پربھی اکساتاتھا ۔ سراغ رساں کافی دنوں سے نجیب اللہ کے فیس بک اکاﺅنٹ پرنظریں گاڑے ہوئے تھے۔ آخر کار اسے گرفتار کرہی لیا گیا۔ نجیب اللہ جو ایک چھاپے خانے کامالک ہے وہاں کی تلاشی لینے پر لاتعداد جہادی کتابیں ، سی ڈی ، نقلی سیم کارڈ بھی برآمد کئے گئے۔ ایس ٹی ایف کے مطابق 2013 میں بدھ گیا میں جو بم دھماکے ہوئے تھے ممکن ہے اس سازش میں نجیب اللہ بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ اس کاکس کس جنگی جماعت سے تعلق ہے اس کی بھی کھوج خبر کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.