مالدہ ،04،جون : کرونا وبا کے بیچ ، مختلف خود امدادی تنظیمیں اور لوگ غریبوں اور مساکین کی ذاتی سطح پر مدد کررہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، طلبائ، جنہیں ملک کا مستقبل کہا جاتا ہے ، بھی اس عظیم کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں اسکول کے کچھ طلباءنے ٹفن کی رقم سے جیب کی رقم بچا کر غریب اور لاچار لوگوں کی مدد کی۔ انسان دوستی سے بھرے ان طلباءنے ایک نئی تنظیم تشکیل دے کر غریبوں کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔ اس تنظیم کا نام ‘سویپنر ہاسی’ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے خواب کی مسکراہٹ۔ نئی تشکیل شدہ تنظیم غریبوں کی مدد کر رہی ہے۔ جمعرات کو ادارے کے بینر تلے ان طلباءنے غریبوں کو چاول ، دال ، سویا بین ، نمک سمیت مختلف قسم کے کھانے کی اشیاءمہیا کیں۔ مالدہ شہر کے چار نمبر وارڈ کے علاقے کرشنا کالی تلا کے لوگوں نے طلبہ کی اس سماجی خدمات کو سراہا۔
Comments are closed.