Take a fresh look at your lifestyle.

رقم کے عوض امتحان پاس کرانے کو لیکر سلی گوڑی کالج میں دھرنا

سلی گوڑی،12،ستمبر: سلی گوڑی میں گذشتہ 2 روز سے محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک آڈیو ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔ مذکورہ آڈیو کلپ میں ایک طالب علم اور پروفیسر کے مابین امتحان پاس کرانے کےلئے گفتگو ہوئی ہے۔ جس میں پروفیسر کی جانب سے کالج کے پارٹ ون امتحان پاس کروا کر اسٹوڈینٹ کو پارٹ 2 میںجانے کےلئے 10 ہزارروپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس ریکارڈنگ نے سوشل میڈیا پر آتے ہی سنسنی پھیلا دی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر آڈیو کلپ نے محکمہ تعلیم کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔ اس کے پیچھے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ مذکورہ آڈیو کلپ میں جو پروفیسر طالب علم سے گفتگو کررہا ہے۔وہ سلی گوڑی کالج کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ہیں۔جس کا نام امیتابھ کانجی لال ہے۔ اس آڈیو کلپ کی وجہ سے کل سے ہی سلی گوڑی کالج میں احتجاج کی فضا ہے۔ اس کے ساتھ ہی طلبہ سے لیکر شعبہ تعلیم کے عہدیدار بھی اس واقعے کو شرمناک قرار دے رہے ہیں ، اور اس کی بھرپور مذمت کررہے ہیں۔ اسی اثنا میں ، آج اس آڈیو کلپ کے ذریعہ سلی گوڑی کالج سے نارتھ بنگال یونیورسٹی تک احتجاج کی فضا تھی۔سلی گوڑی کالج میں جہاں ترنمول اسٹوڈنٹس کونسل نے واقعے کی مذمت کی اور دھرنے پر بیٹھ گئے ، ضلعی صدر رنجن سرکار نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات اور پروفیسر کے خلاف یونیورسٹی کے رجسٹر دلیپ سرکار سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ساتھ ہی سول سروس کی جانب سے رجسٹرار کو ایک خط بھی دیا گیا۔اس واقعے کے بارے میں ، نارتھ بنگال یونیورسٹی کے رجسٹرار دلیپ سرکار نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے لئے ایسا واقعہ قابل مذمت ہے۔اس واقعہ کے بارے میں اندراج کرتے ہوئے دلیپ سرکار نے بتایا کہ مذکورہ پروفیسر امیتابھ کانجی لال کو یونیورسٹی کے امتحانات کے مضامین اور تعلیم سے متعلق دیگر کاموں سے الگ کیا جارہا ہے۔ اس واقعے کے لئے انہیں اپنے عہدے سے برخاست کیا جائے گا یا نہیں ، اس کا فیصلہ سلی گوڑی کالج مینجمنٹ کمیٹی کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.