کولکاتا،30،نومبر:ملی الامین کالج کی اسٹوڈنٹس اسٹرگل کمیٹی کی طالبات گزشتہ 3 دنوں سے دھرنے پر بیٹھی ہےں۔لیکن ہنوزان کا کوئی پرسان حال نہیں ، نا ہی انکا آن لائن کلاس ہو رہا ہے۔اور نا ہی نئے سرے سے اس کالج میں طلباءکا داخلہ ہو رہاہے ۔حد تو یہ ہے کہ جن طالبات نے تھڑڈ ایر کا امتحان دیا تھا انھیں ابھی تک مارک شیٹ سے محروم رکھا گیاہے اور یہی وجہ ہے کہ طالبات اپنے جائز مطالبات کو لیکر اس سردی کے موسم میں بھی دھرنے پر بیٹھی ہیں لیکن اب تک ہرطرف خاموشی چھائی ہوئی ہے۔اہل اردو کے اس ممتاز ادارہ میں بچییوں کے مشتقبل سے کھلواڑ کیا جارہا ہے لیکن نا جانے کیوں اب تک ہمارے سیاسی قائد ین خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہوئے ہیں۔دھرنے پر بیٹھی طالبات نے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کو جلد سے جلد حل کریں۔
Comments are closed.